نئی دہلی ۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس کی جانب سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی سمیت پوری ٹیم کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے کو ایک نامعلوم دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کپتان کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی جائے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق دھمکی آمیز خط بی سی سی آئی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ آل انڈیا لشکر کوہلی اور معروف سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق خط میں ملک کی بڑی سیاسی شخصیات کو بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے جن میں نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووند، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی پارٹی کے لال کرشنا اڈوانی، صدر جے پی ناڈا، آرایس ایس کے چیف موہن بھگوت کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع کے بموجب یہ خط جھوٹا بھی ہو سکتا ہے لیکن اس قسم کی دھمکیوں کو نظر انداز کرکے کھلاڑیوں کی زندگیوں کو داو پر نہیں لگایا جا
