ہندوستانی ٹیم کی نظریں ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل پر مرکوز:شاستری

   

Ferty9 Clinic

ویلنگٹن۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود ہندوستانی ٹیم نے اگرچہ 0-3 سے ونڈے سیریز گنوائی ہے لیکن ہندوستانی ٹیم اس پر زیادہ فکر مند نہیں ہے اور اس کی توجہ اب ٹسٹ سیریز پر ہے۔یہ دو ٹیسٹ میچ کی سیریز شروع ہونے سے پہلے کوچ روی شاستری نے کہاکہ 50 اوورکرکٹ کا فی الحال ابھی کوئی جواز نہیں ہے۔اس وقت ٹی 20 سیریز سے فرق پڑتا ہے، جو ہم نے 5-0 سے جیتی ہے اور آئندہ ٹسٹ سیریز کے معنی ہیں، جس کے میچ ویلنگٹن اورکرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔ شاستری نے کہاکہ ہمیں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کے لئے اب 100 پوائنٹ مزید درکار ہیں اگر ہم 6 بیرونی ٹیسٹ میں سے 2 میں جیت درج کرتے ہیں تو ہم اچھی حالت میں رہیں گے۔اس سال ہم بیرون ملک 6 ٹسٹ کھیلیں گے (2 نیوزی لینڈ میں اور 4 آسٹریلیا میں)۔ ہمارا یہی مقصد ہے کہ ہم نمبر 1 ٹسٹ ٹیم کی طرح یہاں کھیلیں، کیونکہ ہماری ٹیم کسی اور چیز سے زیادہ اس میں بھروسہ کرتی ہے اور ٹسٹ میں ہم اسی بنیاد پر کھیل رہے ہیں۔نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیم میں آنے سے کوچ انتہائی پرجوش ہیں۔ پرتھوی شا ٹسٹ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں اور شبھمن گل کیلئے قیاس آرائی ہے کہ شاید انہیں یہاں موقع مل جائے۔