ہندوستانی ٹیم کی واپسی ، بس پریڈ نہیں ہوا

   

ممبئی : چمپئنز ٹرافی 2025ء میں کامیابی کے بعد ہندوستانی کھلاڑی اپنے گھروں کو لوٹے ہیں لیکن اس بار ان کے استقبال کے لیے کوئی بس پریڈ یا بڑی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ہندوستان کی ٹی20 ورلڈکپ میں جیت کے بعد ممبئی میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ایک شاندار جشن منایا گیا تھا لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ انڈین پریمیئر لیگ 2025ء ہے، جو 22 مارچ کو شروع ہو رہا ہے۔کھلاڑیوں کو اپنی آئی پی ایل فرنچائزز میں جلد رپورٹ کرنا ہے اور وہ کچھ وقت آرام کرنے اور ذہنی طور پر تازہ دم ہونے میں گزارنا چاہتے ہیں۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما ممبئی پہنچے جبکہ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر دہلی ایرپورٹ پر اترے ۔