بنگلورو۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم چہارشنبہ کو بنگلورو سے اپنے یورپی دورے کے لیے روانہ ہوئی۔ ٹیم تین میچوںکی سیریزکے لیے سب سے پہلے جرمنی جائے گی جس میں ہندوستان کا میزبان جرمنی سے دو میچوں میں مقابلہ ہوگا، جب کہ وہ ایک میچ چین کے ساتھ بھی ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم لمبرگ میں اپنی مہم کا آغازکرے گی، جہاں اس کا مقابلہ 16 جولائی 2023 کو چین کے خلاف ہوگا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم بالترتیب 18 جولائی اور 19 جولائی کو ویزباڈن اور رسل شیم میں میزبان جرمنی سے مدمقابل ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم اس دورے کو ہانگڑو ایشین گیمز2023 کی تیاری کے لیے استعمال کرے گی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم 20 جولائی کو ہسپانوی ہاکی فیڈریشن ۔ بین الاقوامی ٹورنمنٹ کی100 ویں سالگرہ کے لیے ٹیراسا اسپین جائے گی۔ وہ 25 جولائی کو میزبان اسپین کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ ہندوستانی ٹیم کا اگلا مقابلہ 27 جولائی کو جمہوریہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ 28 جولائی کو وہ انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ ٹیم کی قیادت گول کیپر سویتا کریں گی جبکہ دیپ گریس ایکاکو نائب کپتان مقررکیاگیا ہے۔
