ہندوستانی ٹیم 8400 کلو میٹرس کا سفر کرے گی

   

نئی دہلی۔ روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سفرکرنے والی ٹیم ہوگی، جو تقریباً 8400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور 34 دنوں میں نو لیگ مقابلوں کے لیے نو شہروں کا سفر کرے گی۔ اگر ہندوستان سیمی فائنل اور پھر فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو طے شدہ فاصلہ 42 دنوں میں 11 مقابلوںکے لیے 9700 کلومیٹر کے قریب ہوگا۔اگرچہ 34 دنوں میں 8400 کلومیٹر کا فاصلہ بہت زیادہ نہیں لگتا ہے، اس بات پر غورکرتے ہوئے کہ ہندوستانی کھلاڑی رات11 بجے کے قریب اپنا مقابلہ ختم کر لیں گے اور ہر تیسرے دن انہیں ایک فلائٹ ہو گی۔