ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کا اعلان، دھونی پھر باہر

   

نئی دہلی ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف مجوزہ ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بھونیشور کمار کے مقام پر آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی ٹیم میں واپسی ہوئی لیکن معلنہ ٹیم میں مہیندر سنگھ دھونی کو شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ نمبر ایک بولر جسپریت بمراہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ دھونی ورلڈکپ کے بعد سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور وہ اب جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز بھی نہیں کھیلیں گے ۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ویراٹ کوہلی(کپتان) ، روہت شرما ، کے ایل راہول، شیکھر دھون ، شیریاس ایئر، منیش پانڈے ، ریشپھ پنت ، ہاردک پانڈیا ، رویندر جڈیجہ ، کرنال پانڈیا ، واشنگٹن سندر، راہول چہر، خلیل احمد، دیپک چہر اور نودیپ سینی۔