نئی دہلی: کانگریس لیڈر ششی تھرور نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی ‘ایک ملک، ایک انتخاب’ کی تجویز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نظام کو لاگو کرنے کا کوئی عملی طریقہ نہیں ہے۔تھرور نے کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا رکن بننے کے بعد اپنے لوک سبھا حلقہ کے اپنے پہلے دورے پر یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت کا ‘ایک ملک، ایک انتخاب’ اقدام پارلیمانی جمہوریت پر مبنی موجودہ نظام کے خلاف ہوگا۔