ہندوستانی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کھلی ہیں: پاکستان

   

Ferty9 Clinic

لاہور۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے جمعرات کے روز وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہندوستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو نہ بند کیا ہے۔ اور نہ ہی کسی دیگر روٹ پر موڑ نے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری ہوابازی اتھاریٹی پاکستان کے ترجمان مجتبیٰ بیگ نے کہا کہ قبل ازیں جاری کی گئی نوٹس کے مطابق ہی تمام پراوزیں چلائی جائیں گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایکبار پھر اپنی بات دہرائی کہ ہندوستانی پروازوں کے لیے پاکستان فضائی حدود حسب معمول کھلی ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تازہ ترین کشیدگی کے باوجود کسی بھی ہندوستانی پرواز کا رخ کسی دوسری جانب (روٹ) موڑا نہیں گیا۔