ہندوستانی پر حملہ کر نے والا پاکستانی ،سعودیہ میںگرفتار

   

ریاض ( کے این واصف) ریاض پولیس کے مطابق ایک ہندوستانی تاریک وطن پر چاقو سے حملہ کر کے لوٹنے والاغیر ملکی گرفتار کیا گیا ہے ۔سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نیب تایا کہ گرفتار شدہ حملہ آور پاکستانی تاریک ہے ۔گرفتار شدہ شخص نے ہندوستانی تاریک وطن پر حملہ کر کے اس سے رقم لوٹ لی اور موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔پولیس نے ریکارڈ وقت میں اس کا سراغ لگاکر اسے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائیگا ۔