لندن : برطانیہ کے شہر لسسٹر میں واقع گلین فیلڈ ہاسپٹل میں ہندوستانی نژاد 46 سالہ ڈاکٹر کرشنن سبرامنین کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ وہ ڈربی اور بورٹن این ایچ ایس فاؤنڈیشن کے رائل ڈربی ہاسپٹل میں انستھیسیسٹ کے ماہر تھے۔ مشرقی برطانیہ میں واقع ہاسپٹل کی جانب سے ڈاکٹر سبرامنین کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی یاد میں ہاسپٹل میں ایک منٹ کی خاموشی بھی منائی گئی۔ ہاسپٹل کے عملے نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک دن ہے۔ کرشنن انتہائی قابل اور جانفشانی سے کام کرنے والے ڈاکٹر تھے۔ دواخانہ کے عملہ نے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔