ٹوکیو : ہندوستان کی قومی ریکارڈ یافتہ کمل پریت کور نے ہفتہ کو یہاں ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے ڈسکس تھرو ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ اپنے اولمپک ڈیبیو میں ، 25 سالہ کمل پریت نے تیسری کوشش میں 64 میٹر کے براہ راست ہدف کو پار کرتے ہوئے تمغہ راونڈ میں جگہ یقینی کی۔31 ایتھلیٹوں میں کمل پریت اور امریکہ کی ویلیری آلمین ہی ایسی دو ایتھلیٹ رہیں جو کوالیفائنگ راونڈ میں 64 میٹر کے ہدف کو پار کرنے میں کامیاب رہیں۔ویلری نے 66.42 میٹر کے تھرو کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹاپ کیا جبکہ کمل پریت 64 میٹر کی کوشش کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ کروشیا کی سینڈرا پرکووچ 63.75 میٹر کے تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ہندوستان کی تجربہ کار ڈسکس تھروکر سیما پونیا کوالیفائنگ مراحل میں 16 ویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد میڈل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ چار بار کی اولمپین نے 60.57 میٹر کا بہترین تھرو کیا۔ ان کی پہلی کوشش فاول تھی اور ان کی آخری کوشش 58.93 تھی۔