نئی دہلی : میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے۔ روہت شرما چمپئنز ٹرافی کے آغاز سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں ہو گا جبکہ اس سے پہلے افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔افتتاحی تقریب کے لیے 16 یا17 فروری کی تاریخ تجویزکی گئی ہے، آئی سی سی کو اس کی حتمی منظوری دینا ہے۔