ہندوستانی کورونا اموات 4 لاکھ سے متجاوز

   

دوسری لہر میں نصف اموات ۔ سرکاری اعداد و شمار پر کئی گوشوں کو شبہ
نئی دہلی : ہندوستان کورونا وائرس سے اموات کے معاملے میں 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔ تاہم کئی گوشوں نے سرکاری اعداد و شمار پر شبہ ظاہر کیا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ نصف اموات گزشتہ چند ماہ میں دوسری لہر کے دوران پیش آئی ہے جس کے نتیجہ میں ہیلت کیئر سسٹم اور شمشان گھاٹوں پر غیرمعمولی دباؤ دیکھا جارہا ہے۔ کئی مقامات پر شمشان گھاٹوں میں کورونا سے مرنے والوں کی نعشیں قطاروں کی شکل میں دیکھی گئی جنھیں بیک وقت بھی نذر آتش کیا گیا۔ امریکہ میں کم از کم 6 لاکھ، برازیل میں 5 لاکھ سے زائد کورونا اموات درج ہوچکی ہیں۔ جمعہ کو ہندوستانی وزارت صحت کے ڈیٹا کے مطابق کورونا وباء 4 لاکھ سے آگے ہوگئی اور گزشتہ محض 39 دنوں میں ایک لاکھ کورونا مریض فوت ہوئے ہیں۔