رانچی ۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان تیسرا ونڈے رانچی میںکھیلا گیا اور اس مقابلے میں پہلے فیلڈینگ کے لئے میدان پر اتری ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فوجی ٹوپی پہنی۔ میچ سے قبل ہندوستانی کھلاڑیوںکو فوجی ٹوپیاں تقسیم کی گئیں۔ کمنٹیٹرزکو بھی ہندوستانی فوج کی ٹوپی پہنائی گئیں۔بی سی سی آئی کے بموجب فوجی ٹوپیاں استعمال کرنے کا مقصد پلوامہ حملے میں شہید فوجیوںکوخراج عقیدت پیش کرنا ہے اور ساتھ ہی مقابلے سے حاصل ہونے والی آمدنی کو نیشنل ڈیفنس فنڈز میں عطیہ دینا ہے۔