ہندوستانی کھلاڑی مصروف مرحلے کے لئے تیار: روہت

   

برج ٹاؤن (بارباڈوس): ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اعتراف کیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا سوپر 8 مرحلہ ایک تھوڑا مصروف ہونے والا ہے لیکن ان کے کھلاڑی مصروف ترین مرحلے کے لئے تیار ہیں کیونکہ ان میں کچھ خاص کرنے کی حقیقی خواہش رکھتے ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنی سوپر8 مرحلے کی مہم کا آغاز 20 جون کو افغانستان کے خلاف کرے گا، اس کے بعد بنگلہ دیش (22 جون، اینٹیگا) اور آسٹریلیا (24 جون، سینٹ لوشیا) کے خلاف کھیلے گا۔ روہت نے بی سی سی آئی کی طرف سے اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو میں کہا ایک بار جب ہم اپنا پہلا میچ کھیل لیں گے، تو ہم اگلے دو 3 یا 4 دنوں کے اندر کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ یاد رہے ہندوستانی ٹیم گروپ مرحلے میں پاکستان کے خلاف ایک قریبی شکست کو کامیابی میں بدلنے کے علاوہ رواں ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے میں ناقابل شکست رہی ہے جبکہ سوپر ایٹ مرحلے میں اسے آسٹریلیا کے سوا دیگر دو ٹیموں سے کسی قدر کم چیلنج کا سامنا رہے گا اور وہ اپنی سیمی فائنل امیدوں کو یقین میں بدلنے کی خواہاں ہوگی ۔