ممبئی: سابق ہندوستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا ہیکہ سری لنکا دورے پر ہندوستان اے ٹیم کے کپتان شکھر دھون ٹی۔ 20 عالمی کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس موقع کا استعمال کریں گے ۔ ان کی توجہ ٹی۔ 20 عالمی کپ میں جگہ یقینی کرنے پر ہوگی۔لکشمن نے پیر کو اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ’گیم پلان‘ پر سری لنکا کے خلاف سیریز میں شکھر دھون کے ذریعہ قیادت کے رول کا استعمال ٹی۔ 20 عالمی کپ ٹیم میں جگہ یقینی کرنے کے بارے میں کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ انہیں ہندوستانی ٹیم، خاص کر سفید گیدن ٹیم کیلئے ان کی مسلسل اچھی کارکردگی کیلئے اعزاز سے نوازا جارہا ہے ۔ وہ ٹیم میں سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ اس میں بھی کوئی دورائے نہیں ہیکہ شکھر اس بات کے سلسلے میں بہت واضح ہوں گے کہ انہیں اس موقع کا استعمال کرنا ہے ۔ خاص طور پر ٹی۔ 20 عالمی کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ۔سابق بیٹسمین نے کہا کہ یہاں روہت شرما اور لوکیش راہول بھی ہیں جو بہترین اوپننگ بیٹسمین ہیں۔