لندن : برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر کو گلاسگو میں واقع گردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے قائد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے سکھ افراد ہندوستانی ہائی کمشنر کے سامنے آگئے۔ سکھوں نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو گردوارے سے واپس جانے پر مجبور کردیا۔ یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پچھلے دنوں ہندوستان پر زور دیا تھا کہ وہ سکھ قائد کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ وزیراعظم ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا نہ تو ہندوستان کو اشتعال دلا رہا ہے اور نہ مسائل پیدا کر رہا ہے، یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے۔