ہندوستان آئندہ سال ’’ دہشت گردی کیلئے رقم نہیں‘‘کانفرنس کا میزبان

   

Ferty9 Clinic

ملبورن ۔ 7نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے بتایا کہ ’’ دہشت گردی کیلئے رقم نہیں‘‘ کانفرنس کی ہندوستان آئندہ سال میزبانی کرے گا ۔ اس کانفرنس کا اہتمام 100سے زائد ممالک کے فینانشیل انٹلیجنس یونٹس کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جاتا ہے ۔ ان یونٹس کو الگمنٹ گروپ کہا جاتا ہے ۔ آسٹریلیا میںجاری اس کانفرنس کے موقع پر کشن ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ دہشت گردی کیلئے مالیہ کی فراہمی اور منی لانڈرنگ سے مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کشن ریڈی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں چند سال قبل فینانشیل انٹلیجنس یونٹس کے گروپ کی بروسلز بلجیم کے اریگ برگ پیالیس میں میٹنگ ہوئی تھی، جس میں ان یونٹس کا ایک غیر رسمی نٹ ورک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے ذریعہ بین الاقوامی تعاون حاصل کیا جاسکے ۔ دہشت گردی کیلئے مالیہ کی فراہمی اور منی لانڈرنگ سنگین جرائم ہیں جس سے عالمی معیشت کے غیر مستحکم ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔