ہندوستان آئی ایل او کی گورننگ کونسل کا چیرمین

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ہندوستان کو بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کی گورننگ کونسل کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے ۔مرکزی لیبر اور روزگار کی وزارت نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ وزارت میں سکریٹری اپوروا چندر اکتوبر 2020 سے جون 2021 کی مدت کے لئے آئی ایل او کی گورننگ کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ وہ نومبرمیں ہونے والی گورننگ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ آئی ایل او کی گورننگ کونسل ایک اہم ادارہ ہے جو آئی ایل او کی پالیسیوں ، ایجنڈے اور بجٹ کا تعین کرتی ہے اور آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کا انتخاب کرتی ہے ۔ چندر کو آئی ایل او کے 187 ممبر ممالک کے سینئر عہدیداروں اور اہم شخصیتوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کا موقع ملے گا۔