ہندوستان آج بنگلہ دیش کے خلاف کلین سوئپ کا خواہاں

   

سلہٹ (بنگلہ دیش)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم جمعرات کو یہاں موسم سے متاثرہ سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہوگی۔ ہندوستانی بولروں نے بیٹرس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، حالانکہ چار میں سے دو میچ خراب موسم کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔ دوسرے میچ میں ہندوستان کو 5.2 اوورز میں صرف 29 رنزکا تعاقب کرنا تھا۔ چار میچوں میں ہندوستان کے پاس دکھانے کے لیے صرف ایک نصف سنچری ہے، پہلے میچ میں شفالی ورما (51 رنز) نے یہ بنائی تھی ۔ اسمرتی مندھانا نے سب سے زیادہ47 اور کپتان ہرمن پریت کور نے اب تک 39 کی بہترین اننگزکھیلی ہے۔ یہ کارکردگی ٹیم کی بیٹنگ کی صلاحیتوں پر اچھی طرح سے ظاہر نہیں کرتی، اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ بنگلہ دیش اکتوبر میں خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ مندھانا اورکور جمعرات کو موقع سے فائدہ اٹھانا اور بڑا اسکور کرنا چاہیں گے۔ ہرمن خاص طور پر پیرکو آخری میچ میں 26 گیندوں میں 39 رنز بنانے کے بعد اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہوں گی، جو کہ 14 اوورس کا ایک طرفہ مقابلہ رہا ۔ ہندوستان نے ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے تحت یہ میچ 56 رنز سے جیتا۔ شفالی کے مظاہرے متضاد رہی ہیں، حالانکہ وہ اس سیریز میں 84 رنز کے ساتھ ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ اسکورر ہیں، جو مندھانا (83) سے ایک رن زیادہ ہیں۔ ہرمن نے چار میچوں میں 75 رنز بنائے ہیں۔ جمعرات کو، ہندوستانی بیٹرس کے پاس حالات اور پچ کے حوالے سے اس دورے سے زیادہ سے زیادہ سبق لینے کا آخری موقع ہوگا۔ پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ کی فارم میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے چار میچوں میں مجموعی طور پر 86 رنز بنائے۔ سلطانہ ایک بار پھر بنگلہ دیش کی قسمت کی کلید ہوں گی حالانکہ وہ 28 اپریل کو پہلے میچ میں51 رنز بنانے کے بعد زیادہ رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہیں۔ ہندوستانی بولروں نے یہاں سست پچوں پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بائیں ہاتھ کے اسپنر رادھا یادیو سات وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ انہیں فاسٹ بولروں پوجا وستراکر (5 وکٹیں) اور رینوکا سنگھ (4 وکٹیں) اور آف اسپنر شرینکا پاٹل (4 وکٹیں) سے قابل تعاون ملا ہے۔ تجربہ کار دیپتی شرما نے بھی پیرکو چوتھے میچ میں 2/13 کی عمدہ کارکردگی کے بعد مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی رابعہ خان اس وقت بولنگ فہرست میں چار میچوں میں چھ وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ 19سالہ فاسٹ بولرمعروفہ اختر نے بھی چار میچوں میں پانچ وکٹیں لے کر متاثرکیا ہے۔ بیٹنگ میں بنگلہ دیش تجربہ کار ہندوستانی بولنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے سلطانہ کی مدد کا منتظر رہے گا لیکن اگر بنگلہ دیش کو تسلی بخش جیت حاصل کرنے ہے تو اسے دلارا اکٹر اور مرشدہ خاتون کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔ بنگلہ دیش کی ہندوستان کے خلاف آخری ٹی20 کامیابی 2023 میں میرپور میں ہوئی تھی، اور سلطانہ اس میچ کا حصہ تھیں۔