ہندوستان آج وائٹ واش سے بچنے کیلئے کوشاں

   

لکھنؤ ۔ سیریز پہلے ہی گنواں چکی ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کل یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے وائٹ واش سے بچنے کے لئے کوشاں ہوگی۔ مہمان جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کو ونڈے سیریز میں 1-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی جس کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی اس کے حالات نہیں بدلے اور تین مقابلوں کی سیریز میں اسے 0-2 کا خسارہ ہے۔ حیران کن طور پر یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کو کبھی جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز گنوانی نہیں پڑی تھی۔ لاک ڈاون کے بحران کے بعد ہندوستانی ٹیم 12 ماہ میں پہلی سیریز کھیل رہی تھی جس کی وجہ سے منصوبے اور حکمت عملی صحیح سمت گامزن نہ ہوسکے۔ فیلڈنگ میں ریچا گھوش، راجیشوری گائیکواڈ، ارون دھتی ریڈی کے علاوہ بیٹنگ میں دیپتی شرما کی جدوجہد نے ٹیم کو کافی نقصان پہنچایا۔ جبکہ کارگزار کپتان سمریتی مندنا کی قیادت بھی بہتر مظاہرہ اور نتائج فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ یادر ہیکہ ہندوستانی ٹیم کورونا بحران کی وجہ سے کرکٹ سے تقریبا ً ایک سال دور رہی ہے ۔