ملک کے کسانوں کے مفادات کیلئے قیمت چکا نے تیار ہوں‘ وزیر اعظم کا خطاب
نئی دہلی ۔7؍اگست ( ایجنسیز)امریکی صدر کی جانب سے ہندوستان پر مزید ٹریف اور پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی پر خود وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو سیدھا پیغام دیا ہے۔ اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی قیمت پر ٹرمپ کے ٹیرف سے نہ ڈرے گا اور نہ ہی اس کے سامنے جھکے گا۔ ٹرمپ نے ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے اور مزید ٹریف عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔ ٹرمپ نے چہارشنبہ کو ہندوستان پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگا دیا۔ اس کے ٹھیک ایک دن بعد وزیر اعظم مودی نے یہ سخت جواب دیا ہے۔ ٹرمپ کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اپنے کسانوں، مویشی پالنے والوں اور ماہی گیروں کے مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ جو بھی قیمت چکانی پڑے وہ ادا کریں گے۔دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کی حفاظت کیلئے مجھے قیمت چکانی پڑے گی اور میں اس کیلئے تیار ہوں۔ ہندوستان اپنے کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور میں ان کی فلاح و بہبود کیلئے جو کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے کرنے کو تیار ہوں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹیرف کا فیصلہ غیر منصفانہ اور غیر معقول ہے۔ امریکہ کی ہدایات کے باوجود ہندوستان نے اپنے دوست روس کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات نہیں توڑے گا۔