انگلینڈ کی ٹیم دوسری بار ی میں 145رنز پر ڈھیر‘اشون کو5وکٹیں
رانچی : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رانچی میں کھیلے جا رہے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں تیسرے دن ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 145 رن پر ہی ڈھیر کر دیا۔ اب ہندوستان کو جیتنے کے لیے محض 152 رن درکار ہو نگے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی پاری میں 353 اور ہندوستان کی ٹیم 307 رن پر آو?ٹ ہو گئی تھی۔ اگر ٹیم انڈیا یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسے سیریز میں 3۔1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہو جائے گی۔رانچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے ساتھ دن کا تیسرا سیشن بھی ٹیم انڈیا کے نام رہا۔ اس سیشن میں انگلینڈ نے 5 وکٹ گنوا کر آل آوٹ ہو گیا۔ ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری باری شروع کی اور بغیر کسی نقصان کے 40 رن بنا لیے۔ اب ٹیم انڈیا میچ اور سیریز جیتنے سے محض 152 رنز دور ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور یشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ ہیں۔ کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 رن پورے کیے۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے 58 ویں میچ میں حاصل کیا۔ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرمان اور یشسوی جیسوال نے اپنی جارحانہ شروعات سے 3 اوور میں ہی 20 رن بنا لیے تھے۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری باری میں صرف 145 رنوں پر سمٹ گئی۔ ٹیم انڈیا کے سامنے 192 رنوں کا ہدف تھا۔ دوسری پاری میں ہندوستان کے لیے روی چندرن اشونی نے 5 اور کلدیپ یادو نے 4 وکٹ حاصل کیے تھے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 353 رنز بنائے تھے۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر انگلینڈ کی ٹیم کو 46 رنز کی برتری حاصل تھی۔ اس طرح انگلینڈ ٹیم کی مجموعی برتری 191 رنز ہو گئی اورہندوستان کو 192 رنز کا ہدف ہے۔ اگر ٹیم انڈیا یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسے سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل ہو جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا اور دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ انڈیا نے جیتا تھا۔ہندوستان کی جانب سے پہلی اننگز میں دھرو جورل نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ یشسوی جیسوال نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ محمد سراج اس اننگز میں ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹام ہارٹلی کو 3 وکٹ حاصل ہوئے تھے۔ جیمز اینڈرسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جورل کو تماشائیوں اور ڈریسنگ روم میں موجود ہندوستانی کھلاڑیوں نے کھڑے ہو کر داد دی۔ جو روٹ انگلینڈ کے لیے پہلی اننگز میں سنچری (122*) بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ہندوستان کی جانب سے رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم انڈیا اس وقت پانچ میچوں کی سیریز میں 2۔1 سے آگے ہے۔