ہندوستان اورآسٹریلیا کا علاقہ میں آزادانہ تجارت پرزور

   

ٹو پلس ٹو میٹنگ

نئی دہلی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا نے پورے خطے میں تجارت کے آزاد بہاو، عالمی قوانین اور ان پر عمل درآمد اور ہمہ جہت معاشی ترقی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز یہاں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹو پلس ٹو وزارتی سطح کے مذاکرہ کے بعد مشترکہ بیان میں یہ اظہار خیال کیا۔ میٹنگ میں وزیرخارجہ ایس جے شنکر، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع پیٹردتّن نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران فریقین نے پورے خطے میں تجارت کے آزاد بہاو، عالمی ضابطوں اور قوانین پر عمل درآمد اور معاشی ترقی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کی شراکت داری کھلے، آزاد، ہمہ جہت اور خوشحال ہند بحرالکاہل خطے کے مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہت نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کا مظہر ہے۔ ساتھ ہی دفاعی شعبہ میں، دہشت گردی اور وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون بڑھانے کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، ہند بحرالکاہل علاقے میں بحری تحفظ، مختلف اسٹیج پر تعاون اور دیگر متعلقہ مسائل پر بھی دونوں فریق نے خیالات کا تبادلہ کیا۔