ہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان روایتی ادویات پر 20جولائی کوغور و خوض

   

نئی دہلی: روایتی طبی طریقہ کار اور آیوش کی ترقی اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور آسیان کے رکن ممالک 21 جولائی کو قومی دارالحکومت میں مشاورت کریں گے۔آیوش کے وزیرمرکزی سربانند سونووال نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آیوش پر اس طرح کی کانفرنس ایک دہائی کے بعد منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس کانفرنس میں ہندوستان اور آسیان کے رکن ممالک کمبوڈیا، ویتنام سمیت 10 ممالک شرکت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ، آسیان میں ہندوستانی مشن اور آسیان سکریٹریٹ کے ساتھ مل وزارت آیوش روایتی طبی طریقہ کارپر کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ جنوب مشرقی ممالک کی تنظیم آسیان میں ویتنام، کمبوڈیا سمیت 10 ایشیائی ممالک ہیں۔کانفرنس میں روایتی ادویات کے شعبے میں نئی تحقیق، ٹیکنالوجی، تعلیم، تجارت وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ہندوستان آسیان کے رکن ممالک کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرے گا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان اور آسیان کے رکن ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات مشترکہ جغرافیائی، تاریخی اور تہذیبی تعلقات کی مضبوط بنیاد پر ہیں۔