ہندوستان اور ازبکستان میں معاہدے

   

نئی دہلی /3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور ازبکستان نے مبینہ طور پر دفاعی تعلقات قائم کرنے کے 3 معاہدوں پر دستخط کئے ۔ وزارت دفاع نے اتوار کے دن اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ جس کے بموجب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اور ہندوستان کی جانب سے سنگھائی کارپوریشن تنظیم اور ازبیک ممالک کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کی ہے ۔ میجر جنرل بخودیر نظاموویچ خوربانوف نے ازبکستان کی نمائندگی کی ۔ اکٹوبر 2018 میں دونوں ممالک کا ایک دفاعی معاہدہ ہوچکا ہے ۔