ہندوستان اور انگلینڈ ویمنس ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی

   

حیدرآباد ، 14مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور انگلینڈ نے جمعہ کے روز حیدرآباد کے جی ایم سی بالیوگی ہاکی گراؤنڈ میں ہاکی ویمنس ورلڈ کپ کوالیفائر 2026میں اپنے اپنے سیمی فائنل جیت کر خواتین کے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ بلجیم اور نیدرلینڈز 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔انگلینڈ نے پہلے سیمی فائنل میں اسکاٹ لینڈ کو 2-0 سے شکست دی ، جبکہ ہندوستان نے دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کو 1-0 سے شکست دے کر عالمی کپ کیلئے اپنی جگہ مستحکم کی۔ دن کے دو درجہ بندی کے میچوں میں ، ویلز نے کوریا کو 2-1 سے شکست دینے اور پانچویں چھٹے مقام کے پلے آف میں آگے بڑھنے کیلئے مضبوطی سے واپسی کی ، جبکہ یوراگوئے نے آسٹریا پر 3-0سے زبردست جیت کے ساتھ ان میں شمولیت اختیار کی۔ شکست خوردہ سیمی فائنلسٹ اسکاٹ لینڈ اور اٹلی اب تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ کریں گے ، جس سے ورلڈ کپ کی اہلیت بھی یقینی ہو جائے گی ۔ انڈیا نے اٹلی کے خلاف 1-0 سے جیت کے ساتھ ورلڈ کپ کا ٹکٹ بک کیا ۔ انڈیا اور انگلینڈ فائنل تک پہنچنے میں ناقابل شکست ہیں ۔ہندوستان کی 22 سرکل انٹری، نو پنالٹی کارنرز اور ہدف پر آٹھ شاٹس کے نتیجے میں صرف ایک گول ہوا ، لیکن آخر میں یہ فرق ثابت ہوا ۔ ہندوستانی بیک لائن نے برتری کو بچانے کی پوری کوشش کی ، جبکہ اطالوی ٹیم نے بہت خطرہ پیدا کیا ، لیکن آخر میں زیادہ کچھ نہیں کر سکی۔ کھیل کا واحد اور سب سے اہم گول 40 ویں منٹ میں ہوا جب منیشا چوہان نے پنالٹی کارنر سے گول کر کے انڈیا کو آگے کر دیا ۔ اٹلی آخری منٹ میں پنالٹی کارنر سے برابری کے قریب تھا ، لیکن گول کیپر بیچو دیوی کو خطرہ محسوس ہوگیا تھا ۔اٹلی کی شکست کے بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات اب تیسری چوتھی پوزیشن کے پلے آف میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت پر منحصر ہیں ۔