ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ایف ٹی اے پر آج سے بات چیت

   

نئی دہلی : ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) پر پیر سے چھٹے مرحلہ کی بات چیت کا آغاز ہوگا۔ دونوں ممالک کے سینئر عہدیداروں کے درمیان اس بات چیت کا مقصد اس معاہدہ کیلئے مذاکرات کو جلد از جلد ختم کرنا ہے۔ برطانیہ میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر اس میں تعطل پیدا ہوگیا تھا۔ برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں رشی سونک کی کامیابی کے بعد سیاسی حالات میں تبدیلی کی وجہ سے آزادانہ تجارتی معاہدہ کی تکمیل کیلئے مذاکرات میں رکاوٹ آگئی تھی۔