اندور۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) 32 ٹسٹ مقابلے ، 26 فتوحات ، پانچ ڈرا اور ایک شکست ، یہ 2013 کے آغاز کے بعد سے ہندوستان کا ٹسٹ مقابلوں میں گھریلو ریکارڈ ہے۔ آخری مرتبہ ہندوستانی ٹیم نے انتہائی قابل رحم اندازمیں جنوبی افریقہ کا قصہ ختم کیا ہے۔ ہندوستان نے ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ میں اب تک ہر ٹسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے اوردوسیریز سے 240 نشانات حاصل کرلئے ہیں۔ ان شاندار ریکارڈز کے ساتھ ہندوستان اب بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز کا آغاز کل یہاں پہلے مقابلے سے کرے گا۔ بنگلہ دیش کیلئے گویا حریف ٹیم کے شاندار ریکارڈز مشکلات میں اضافے کے لئے کم نہ تھے کہ بنگلہ دیش اس کے دو انتہائی اہم کرکٹرز شکیب الحسن اور تمیم اقبال کے بغیر میدان میں اترنا ہے۔ کوئی بھی گوشہ بنگلہ دیش کو اس سیریز سے کچھ حاصل کرنے کا موقع نہیں دے رہا ہے ، لیکن اس طرح کے دورے دیگر کرکٹرز کو اپنے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ انہیں میدان میں طویل دنوں کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہوگی ، اور ان کی بیٹنگ کی تکنیک کیلئے یہ ایک چیلنج ہوگا ۔ آسٹریلیائی دورے 2018 کے بعد سے چیتشور پجارا نے پانچ ٹسٹ میں 25.62 کی اوسط سے 205 رنز بنائے ہیں۔ ان کی ناقص فارم ہندوستان کے لئے غیر محسوس طور پر پریشانی کا سبب ہے ، اس کے باوجود کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں دو اہم نصف سنچریاں اسکورکیں لیکن پوجارا اس وقت تک مطمئن نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ باقاعدگی سے سینکڑوں رنز بناتے ہوئے فارم میں واپس نہیں آجاتے ۔ بنگلہ دیش نے آخری بار انڈور میں کھیلے گئے مقابلہ 14 اننگز کی سنچری کا قحط توڑا تھا ۔ مہدی حسن اور تائجول اسلام نے بنگلہ دیش کے دو اہم نام ہیں کیونکہ ان کے گھریلوں مقابلوں کا اوسط 21.44 اور 27.04 ہے۔ گھر سے دوران دونوں کی اوسط50 میں ہے۔ دونوں اسپنرز ہندوستانی پچوں سے تھوڑی مدد کی توقع کر سکتے ہیں لیکن پوری طرح نہیں اور اس لائن اپ کے خلاف مقابلہ کریں گے جو ہر چھوٹی سی غلطی کا پورا پورا فائدہ اٹھائے گا۔ اگر بنگلہ دیش کو ہندوستان پر قابو حاصل کرنے کی کوئی امید رکھنی ہو تو مہدی اور تائجول کو اپنی بہترین بولنگ کرنی ہوگی۔ پچ پر سبز رنگت کو دیکھتے ہوئے ، ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں تین فاسٹ بولرس کھیلنے کا امکان ہے۔ ٹاپ آرڈر میں بنگلہ دیش کے پاس غیر معروف سیف حسن اور تجربہ کار عمرالقیس کے درمیان انتخاب کرنے ہے۔
پہلے ٹسٹ میں کچھ نئے ریکارڈز بننے کا امکان
اندور میں پچ عام طور پر بیٹنگ کے لئے سازگار ہوتی ہے ، جس میں تھوڑا سا اچھال ہوتا ہے۔ وکٹ پر گھاس کی کافی مقدار موجود ہے لہذا تیز باؤلرز کے لئے کچھ ابتدائی مدد کی توقع کی جاسکتی ہے۔ موسم گرم لیکن خوشگوار ہونے کا امکان ہے ۔ 2016 اسٹیڈیم نے ابھی تک صرف ایک ٹسٹ میچ کی میزبانی کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے دورہ ہند2016 کے دوران ہندوستان نے 321 رنز سے کامیابی کے ساتھ حریف 3-0 سے وائٹ واش پر مہر لگا دی تھی ۔ کوہلی اور اجنکیا رہانے کی بڑی سنچریوں نے پہلی اننگز کے بڑے اسکور میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ آر اشون نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے کیریئر کے بہترین بولنگ 140 کے عوض 13 وکٹیں حاصل کی تھی۔ بنگلہ دیش 21 سالہ اوپنرسیف کو کریرکا موقع فراہم کرسکتا ہے۔ سیف کے پاس فرسٹ کلاس کا عمدہ ریکارڈ ہے ، اس نے 45 میچوں میں اوسط 37 سے 2245 رنز بنائے ہیں۔ گذشتہ ماہ انہوں نے نیشنل کرکٹ لیگ میں رنگ پور ڈویژن کے خلاف ڈھاکہ ڈویڑن کے لئے 220 ناٹ آوٹ اپنا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ راہانے کو کو ٹسٹ کرکٹ میں 4000 نمبر تک پہنچنے کے لئے 25 رنز درکار ہیں۔ ساہا ٹسٹ کرکٹ میں 97 کھلاڑیوں کو آؤٹ (86 کیچز ، 11 اسٹمپنگ) کیا ہے اور اب وہ یہاں سنچری مکمل کرسکتے ہیں۔ ایم ایس دھونی (294) ، سید کرمانی (198) ، کرن مورے (130) اورنین مونگیا (107) صرف چار ہندوستانی کیپر ہیں جن کے نام 100 یا اس سے زیادہ وکٹیں درج ہیں۔