ہندوستان اور دیگر ملکوں میں ٹوئٹر سست : ایلن مسک

   

نئی دہلی : ٹویٹر کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آررہی ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ٹویٹر کافی دھیما کام کرتا ہے۔ اس بات کی جانکاری خود ٹویٹر کے سی ای او ایلن مسک نے دی ہے۔ ایلن مسک نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ٹویٹر کافی دھیما رہتا ہے۔ ایک ٹویٹ کے جواب میں ایلن مسک نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان ، انڈونیشیا اور کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کافی دھیما ہے۔ یہ سچ ہے، دعوی نہیں۔ایلن مسک نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ہوم لائٹ ٹویٹس کو ریفریش کرنے کیلئے دس سے پندرہ سکینڈ عام بات ہے۔ کبھی کبھی یہ بالکل بھی کام نہیں کرتا ہے ، خاص کر اینڈرائیڈ فون پر۔ مسک نے مزید لکھا کہ صرف سوال یہ ہے کہ ایپ کی وجہ سے کتنی تاخیر ہورہی ہے۔