ہندوستان اور روس داخلی مسائل پر بیرونی دباؤ قبول نہیں کرتے

   

Ferty9 Clinic

پرعزم خلائی پروگرام گگن یان کیلئے ہندوستانی خلاء بازوں کی روس میں تربیت کا مودی ادعا
ولادووستوک۔ 4 ۔ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور روس داخلی معاملات میں بیرونی اثر و رسوخ کے خلاف ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم باہمی تعاون ہر شعبہ میں جیسے تجارت ، دفاع ، خلاء ، تیل اور گیاس ، نیوکلیئر توانائی اور بحری روابط کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ کریں گے۔ مودی نے جو دو روزہ سرکاری دورہ پر روس پہنچے تھے، تاکہ روس کے انتہائی مشرق بعید کے علاقہ کے دورہ پر تھے اور صدر روس ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک بحری جہاز کے عرشہ پر دونوں ممالک کے قائدین کی دو گھنٹہ طویل دوبدو ملاقات ہوئی اور اس موقع پر انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور روس داخلی معاملات میں بیرونی دباؤ قبول نہیں کرتے۔ یہ ہند۔روس 20 ویں سالانہ چوٹی کانفرنس تھی۔ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ تاہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ ہندوستان نے جب سے جموں و کشمیر کا خصوصی موقف اور دستور ہند کی دفعہ 370 منسوخ کی ہے، دونوں ممالک کے پہلے ہی سے کشیدہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی نے ادعا کیا کہ روس ہندوستانی پروگرام گگن یان کے لئے جو ایک پرعزم خلائی پروگرام ہے، ہندوستانی خلا بازوں کو تربیت دے گا۔ گزشتہ سال پوٹن کے دورہ ہند کے موقع پر مودی نے باہمی خلائی تعاون کے معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔ مودی اور پوٹن دونوں نے سرگرمی کے ساتھ اس معاہدہ کے چوکھٹے کے اندر ہندوستان کے گگن یان پروگرام کیلئے ہندوستانی خلاء بازوں کو تربیت دینے کا عہد کیا۔