ہندوستان اور سنگاپور کے درمیانپانچ مفاہمت ناموں پر دستخط

   

نئی دہلی،4ستمبر (یواین آئی) ہندوستان اور سنگاپور نے جمعرات کو یہاں پانچ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جن میں ڈجیٹل نیویگیشن، اسکل ڈیولپمنٹ، اسپیس اور ایوی ایشن سیکٹر شامل ہیں، تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جاسکے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دی جاسکے ۔ سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وانگ، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، اور میزبان ہم منصب نریندر مودی کے درمیان آج یہاں بات چیت کے بعد ان مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ۔ دونوں ملکوں نے جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے روڈ میاپ بھی تیار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے نوی ممبئی میں جواہر لال نہرو پورٹ (جے این پی) پر انڈیا ممبئی کنٹینر ٹرمینل (بی ایم سی ٹی) کی ترقی کے دوسرے مرحلے کا عملی طور پر افتتاح بھی کیا۔ اس کے علاوہ سنگاپور کو گلوبل بایو فیولز الائنس کی رکنیت دی گئی۔ دونوں ملکوں کے حکام نے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم وانگ کی موجودگی میں مفاہمت ناموں پر دستخط کئے۔