نئی دہلی : انڈیا اور پاکستان نے 30 سال سے جاری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج اپنے نیوکلیر تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا ۔ یہ عمل ایک باہمی معاہدے کے تحت ہوتا ہے جو دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے ایٹمی مراکز پر حملے سے روکتا ہے ۔ وزارت امور خارجہ نے کہا کہ فہرست کا تبادلہ دونوں ملکوں میں نئی دہلی اور اسلام آباد میں سفارتی چیانلوں کے ذریعہ بیک وقت کیا ہے ۔ یہ معاہدہ /31 ڈسمبر 1988 ء کو دستخط کیا گیا ہے اور اس پر /27 جنوری 1991 ء سے عمل آوری شروع ہوئی ۔