بیجنگ : وزیر خارجہ چین وانگ پی نے کہا کہ چین اور ہندوستان دوست ممالک ہیں ۔ ان کے درمیان کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کیلئے ایک دوسرے کو نقصان پہنچانا اور آپس میں اندیشے پیدا کرنا چھوڑدینا چاہئیے ۔ باہمی تعاون کی توسیع کرکے موافق ماحول بنانا چاہئیے ۔ وانگ پی نے چین کی پارلیمنٹ نیشنل پیپلز پارلیمنٹ کے سالانہ سیشن سے ہٹ کر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کیلئے ایک دوسرے کا تعاون کریں تاکہ سازگار حالات پیدا ہوسکیں ۔