ہندوستان اور چین کی جانب سے سمندر میں کچرا بہانے کا الزام : امریکی صدر

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ چین، ہندوستان اور روس جیسے ممالک کی جانب سے سمندر میں ڈالا جانے والا کچرا بہہ کر لاس اینجلس تک پہنچ رہا ہے۔ اکنامک کلب آف نیویارک میں خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پیرس موسم معاملت معاشی طور پر نامناسب ہے۔ اس سے امریکیوں کے روزگار کو نقصان ہورہا ہے اور بیرونی آلودگی پھیلانے والوں کو پناہ مل رہی ہے۔