٭ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان /12 جولائی سے انٹرنیشنل فلائیٹس کا آغاز ہورہا ہے جس کے ذریعہ دونوں ممالک کے شہریوں کو آنے جانے کی سہولت ہوگی ۔ یہ فلائیٹس بنگلور ، دہلی ، کوچی ، ممبئی ، حیدرآباد اور دیگر شہروں کیلئے دو طرفہ چلائی جائیں گی ۔ یو اے ای میں پھنسے ہوئے ہندوستانی اور ہندوستانی میں پھنسے ہوئے یو اے ای کے شہریوں کو اپنے ملک واپس ہونے کی سہولت حاصل ہوگی ۔