پورٹ آف اسپین (ٹرینیڈاڈ) : کوئنز پارک اوول میں پہلے ونڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی کے دوران ہندوستان نے بہت سی چیزیں درست کر لیں۔ ٹاپ آرڈر بیٹرس کی طرح کپتان شکھر دھون جو سنچری سے تین رنز کی کمی سے محروم رہے ان کے اوپننگ پارٹنر شبمن گل اور تیسرے نمبر شریاس آئیر نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس کے بعد آخری اوور میں محمد سراج 15 رنز کا دفاع کر رہے تھے اور یوزویندر چاہل نے درمیانی اوورز میں 2-58 اعداد شمارکیلئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اب مہمانوں ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے اور وہ اپنے مڈل آرڈر کی خرابی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے جہاں وہ 33 اوورز میں 213-1 سے پھسل کر 50 اوورز میں 307-8 رنز بنا پائے۔اتوارکو ہونے والے دوسرے میچ میں ہندوستان کا مقصد یہ ہوگا کہ وہ مڈل آرڈر میں بہتری لائے اور چہارشنبہ کے میچ کو ڈیڈ ربڑ بنائے ۔ہندوستان نے جمعہ کو جن چیزوں کو حاصل کیا ان میں دھون اور گل کے درمیان بہت بڑا آغاز اہم تھا۔ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں تھوڑا بے نگ د نظر آنے کے بعد کارگزار کپتان کی فارم پر سوالیہ نشان لگ گیا تھالیکن دھون نے ان تمام سوالوں کو ایک شاندار 97 کے ساتھ ختم کردیا، جہاں اس نے دوسری طرف، گل نے روتوراج گائیکواڈ اور ایشان کشن سے پہلے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا جو ان کی پہلی ون ڈے نصف سنچری تھی۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز اس فارمیٹ میں سات میچوں کی ناکامی کا سلسلہ کو ہندوستان کے خلاف کل کے مقابلے میں ختم کرنے کا خواہاں ہوگا۔