مکے (آسٹریلیا)۔ہندوستان اور آسٹریلیا کی خاتون کرکٹ ٹیموں کے درمیان ونڈے سیریز کا دوسرا مقابلے کل یہاں ڈے نائیٹ کھیلا جارہاہے جہاں ہندوستانی ٹیم کامیابی کے ذریعہ سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گی تو دوسری جانب میزبان ٹیم کامیابی کے ذریعہ سیریز پر قبضہ کے خواہاں ہوگی۔آسٹریلیائی خاتون کرکٹ ٹیم کو ہندوستانی خواتین کے خلاف دوسرے ونڈے سے قبل شدید جھٹکا لگا ہے کیونکہ اوپنر راچیل ہینس زخمی ہوگئی ہیں اور جمعہ کے مقابلے کے لئے ان شرکت پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے ۔۔ہینس کو جمعرات کو ٹریننگ کے دوران دائیں کہنی پر ضرب لگی اور اسے اسکین کے لیے لے جایا گیا۔ یاد رہے کہ منگل کو آسٹریلیا کی سیریز کی ابتدائی جیت میں سب سے زیادہ 93 رنز بنانے والی ہینس نیٹ میں بیٹنگ کر رہی تھی جب وہ زخمی ہوئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی آفیشل ویب سائیٹ نے اطلاع دی ہے کہ وہ درد سے پریشان ہوگئی اور نیٹ سے باہر نکلی۔ چوٹ پر برف میں ڈالا لیکن کچھ دیر بعد وہ میدان چھوڑنے پر مجبور ہوئی۔