ہندوستان آج ٹی 20 سیریز میں کامیابی کیلئے کوشاں

   

کولمبو : ہندوستانی ٹیم اپنے باصلاحیت بیٹسمین سنجیو سیمسن کو استقلال سے مظاہرے کرنے کے لئے کل میدان پر اُتارے گا جیسا کہ مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یہ سیریز بھی اپنے نام کرنے کے لئے کوشاں ہوگی۔ پہلے مقابلے ہندوستانی ٹیم نے 38 رنز کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ گزشتہ مقابلے میں سوریہ کمار یادو نے شاندار مظاہرہ کیا تھا لیکن کل کھیلے جانے والے مقابلے میں ان کے علاوہ پارتھیوی شاہ کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے لیکن یہ بھی قیاس کیا جارہا ہے کہ کل کھیلے جانے والے مقابلے میں انھیں موقع دیتے ہوئے آخری مقابلے میں دوسرے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ تبدیلی کے فیصلے کے بعد امکان ہے کہ دیو دت پڈیکل اور ردراج گائیکواڑ کو ناقص فارم کا شکار منیش پانڈے کے مقام پر ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اِن تمام منصوبہ بندی کے باوجود تمام تر توجہ سنجیو سیمسین پر ہوگی کیوں کہ انھیں ہمیشہ ہی ایک بہترین اعلیٰ معیار کی کھلاڑی توجہ کیا جاتا ہے۔ شاندار صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی سیمسن اپنے مظاہوں کو استقلال پیدا نہیں کرپارہے ہیں۔ 8 مقابلوں میں سیمسن کو ٹاپ آرڈر کو موقع دیا گیا ہے جس میں انھوں نے 13.75 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جو ان کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔