٭ ملبورن : ہندوستان نے جمعہ کے دن مالیاتی کارروائی ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور انسداد رقومات کی غیر قانونی منتقلی فورس کے قیام سے وابستگی کا اظہار کیا تاکہ دہشت گرد تنظیموں کو مالیہ کی فراہمی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ہندوستان کی دہشت گردی کے لئے مالیہ کی فراہمی سے پیدا ہونے والے مسائل پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دوسرے دن دہشت گردی کے لئے کوئی سرمایہ نہیں۔ کانفرنس میں 65 ممالک نے شرکت کی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے ہندوستان کی نمائندگی کی۔ اُنھوں نے واضح کیاکہ حقیقی اثاثہ جات خاص طور پر پلاسٹک کرنسی اکثر منفرد اعتبار سے مجرموں کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے کیوں کہ وہ نوعیت کے اعتبار سے فرضی ہوتے ہیں۔ پلاسٹک کرنسی کی مدد سے کم خرچ میں عالمی رسائی دہشت گردوں تک ہوسکتی ہے۔