ہندوستان ایک بڑی کامیابی کے قریب

   

رانچی۔21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کی دوسری اننگز میں ایک اور شاندار بولنگ مظاہرے کی بدولت میزبان ٹیم رانجی ٹسٹ میں ایک اور بڑی کامیابی کی دہلیز پر ہے جیسا کہ فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں افریقی ٹیم مزید ابتر بیٹنگ کا مٖظاہرہ کیا اور تیسرے دن کھیل اختتام پر اس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز اسکو رکئے ہیں اور وہ ہندوستان کی پہلی اننگز سے ہنوز 203 رنز پیچھے ہے۔ سمیع نے 9 اوورس میں 5 میڈانز اوورس کیساتھ صرف 10 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے جبکہ امیش یادو نے دو اور روی چندرن اشون کے ہمراہ رویندر جڈیجہ نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی ہے۔قبل ازیں ہندستان نے اپنے بولروں کی شاندار کارکردگی سے تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز162 رنز کے معمولی اسکور پر سمیٹ دی جس سے میزبان ٹیم کو335 رنز کی برتری حاصل ہو ئی ہے ۔افریقہ کو فالو آن کیلئے مجبور ہونا پڑا ہے ۔ سمیع نے22 رن پر دو وکٹ، امیش یادو نے40 رنز پر تین وکٹ، شہباز ندیم نے22 رنز پر دو وکٹ لئے ۔