گورکھپور ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے گورکھپور سے منتخب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن نے کہا کہ ہندوستان میں ہندوؤں کی100 کروڑ کی آبادی ہے۔ بلاشبہ یہ ملک ہندو راشٹر کہلاتا ہے۔ روی کشن نے مزید کہا کہ دنیا میں کئی مسلم اور عیسائی ممالک ہیں۔ یہ حیرت کی بات ہیکہ ہم بھی ایک ملک رکھتے ہیں جس کا نام بھارت ہے اور بھارت واسی اپنے وجود، شناخت اور ثقافت کو بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔