میسور ۔ 18 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دن کے اختتامی لمحات میں اسپنرس نے وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے ہندوستان اے کو یہاں غیرسرکاری دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ پر سبقت حاصل ہوئی جیسا کہ مہمان ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 159رنز اسکور کئے ۔ قبل ازیں ہندوستان نے صبح 233/3 سے آگے کھیلنے شروع کیا اور پہلی اننگز میں 417 رنز اسکور کئے جس میں کپتان وردھمان ساہا نے 60 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ممبئی کے آل راؤنڈر شیوم دوبے نے 68 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو بہتر اسکور فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔