٭ سابق معاشی مشیر اعلیٰ (سی اے ای) اروند سبرامنیم کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی معاشی صورتحال کے تعلق سے واضح ادعا کیا جاسکتا ہے کہ یہ کوئی عام انحطاط نہیں ہے۔ یہ انڈیا کا بدترین انحطاط ہے، جہاں معیشت انٹنسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو) کیلئے بڑھتی معلوم ہورہی ہے۔ اروند نے ہارورڈ یونیورسٹی کے سنٹر فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے مسودہ دستاویز میں بیان کیا کہ معیشت کی بدحالی شدید نوعیت کی ہے۔ یہ معاشی انحطاط 1991ء کی صورتحال سے قریب تر معلوم ہوتی ہے۔
رام مندر کیلئے ہر گھر سے ایک اینٹ
٭ چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ نے جھارکھنڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کیلئے ہر فیملی کو 11 روپئے اور ایک پتھر کا عطیہ دینا چاہئے۔ یوگی نے کہا کہ رام راجیہ میں حکمرانی کا نظام یہی ہے اور یہی کام وزیراعظم مودی کررہے ہیں۔