ہندوستان بدستور پہلے اور کوہلی دوسرے مقام پر فائز

   

پاکستان کو ایک مقام کا نقصان،ہولڈرنمبر ایک آل راؤنڈر

دبئی۔3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں 2-0 سے جیتنے کے بعد آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ آسٹریلیا کو دو میچوں کے120 پوائنٹس ملے۔ آئی سی سی عالمی ٹسٹ درجہ بندی میں آسٹریلیا پانچویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔آسٹریلیاکے خلاف ٹسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد آئی سی سی نے نئی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے پاکستانی ٹیم میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ ہندوستان بدستور پہلے مقام پر فائز ہے ۔ پاکستانی ٹیم سیریز وائٹ واش ہونے کے بعد 7 ویں سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ سر فہرست ہندوستان کے بعد نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں اسٹیو اسمتھ پہلے، ویراٹ کوہلی دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، اجنکیا ریحانے پانچویں، ہینری نکولس چھٹے، دیموتھ کرونارتنے ساتویں، ٹام لاتھم آٹھویں، بین اسٹوکس نوویں اور ماینک اگروال دسویں نمبر پر ہیں۔بولروں کی فہرست میں پیٹ کمنز پہلے، کاگیسو ربادا دوسرے، نیل ویگنر تیسرے، جیسن ہولڈر چوتھے، جسپریت بمرا پانچویں، جیمز اینڈرسن چھٹے، ورنان فلینڈرساتویں،کیمرروچ آٹھویں، جوش ہیزل ووڈ نوویں اور روی چندرن اشوین دسویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں جیسن ہولڈر پہلے، رویندرا جدیجہ دوسرے، بین اسٹوکس تیسرے، فلینڈر چوتھے، روی چندرن اشوین پانچویں، پیٹ کمنز چھٹے، مچل اسٹارک ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، معین علی نویں اور ٹم ساؤتھی دسویں نمبر پر ہیں۔