ہندوستان بدستور پہلے مقام پر ، کوہلی کا دوسرا مقام

   

Ferty9 Clinic

دبئی ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں بدستور اپنے مقامات پر فائز ہیں جیسا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ منعقدہ دو مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں 2-0 کے صفائے کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو ٹسٹ درجہ بندی میں پہلا مقام برقرار رکھنے میں کوئی دقت نہیں ہوئی ہے لیکن میزبان نیوزی لینڈ ٹیم جس نے ہندوستان کو شکست دی وہ درجہ بندی میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے اور اب اس کے ہندوستان کے 116 نشانات کے برعکس 110 نشانات ہیں۔ علاوہ ازیں آسٹریلیائی ٹیم 108 نشانات کے ساتھ تیسرے مقام پر فائز ہے۔ ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ چمپئن شپ میں پہلی مرتبہ ٹسٹ سیریز گنوانی پڑی۔ اس ٹسٹ سیریز میں کوہلی کے مظاہرے انتہائی ناقص رہے جس کی وجہ سے وہ گذشتہ ہفتہ ہی آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں اپنا پہلا مقام گنوا چکے تھے تاہم دوسرے مقابلہ میں بھی ناقص مظاہرہ کے باوجود وہ اپنا دوسرا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ حیران کن طور پر کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ مقابلوں کی چار اننگز میں صرف 38 رنز اسکور کر پائے۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام بلنڈل اور ان کے ہم منصب ہندوستانی نوجوان اوپنر پارتھیوشا کے علاوہ ٹسٹ کرکٹ میں بین الاقوامی کریئر کا آغاز کرنے والے دراز قد فاسٹ بولر کائیل جمیسن ٹسٹ درجہ بندی میں بڑی ترقی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہے۔ بلنڈل جن کی ہندوستان کے خلاف سیریز کامیاب رہی اور انہوں نے ایک نصف سنچری کی بدولت 117 رنز اسکور کئے ہیں وہ اس مظاہروں کے ذریعہ 27 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے بیٹسمینوں کی فہرست میں چھٹے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ 2018ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بین الاقوامی کریئر کا آغاز کرنے والے نوجوان ہندوستانی اوپنر پارتھیو شا 17 مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 76ویں مقام پر آئے۔