اڈیلیڈ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گیلسپی نے کہا کہ ہندوستان کے موجودہ صف اول کے بولر جسپریت بمراکی سرکردگی میں آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے سب سے بہترین اور اولین درجہ کی حیثیت رکھتی ہے اور میزبان انگلینڈ ٹیم کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی بولنگ فی الوقت بہت ہی شاندار پوزیشن رکھتی ہے۔ جیسن نے کہا کہ ہر کوئی مختلف انداز سے کھیلتا ہے اور اس کے ساتھ اگر بومرہ کو جوڑ دیا جائے تو ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انگلینڈ یقینا سب سے پسندیدہ ٹیم ضرور ہے لیکن ہندوستان بھی کچھ کم نہیں ہے۔ گیلسپی نے بمرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان سیدھے ہاتھ کے فاسٹ بولر بولنگ کا طریقہ کار ہی سب سے نرالا ہے اور غیرروایتی ہے اور کہا کہ وہ بمرا کی بولنگ کو بڑے شوق سے دیکھا کرتے ہیں۔ یوں تو وہ بہت ہی سیدھے سادھے دکھائی دیتے ہیں لیکن جب فیلڈ پر ہوتے ہیں تو اپنی رفتار کو بار بار تبدیل کرکے بیٹسمین کو جلد بازی میں کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور ان کا بولنگ ایکشن منفرد ہے اور وہ فرنٹ لیگ، آرم ایکشن اور اِن سوئنگ شارٹ کھیلنلے کا انداز ہی نرالا ہے۔ بمرا بہت ہی طاقتور ہیں اور ایک طویل ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کے عادی ہیں چونکہ اپنے پورے ٹسٹ میں وہ اپنی رفتار کو برقرار رکھتے ہیں، اس لئے بہت ہی پسندیدہ بولر ہیں۔ علاوہ ازیں گلسپی نے دھونی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ موقع کی نزاکت سے کھیلنے میں ماہر ہیں اور ہر میچ کی مختلف اننگز اور موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اپنے ایک مخصوص پیس کو اپناتے ہیں اور دھونی ہندوستانی ٹیم کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ آسٹریلین دورہ میں دھونی دو نصف سنچری بناتے ہوئے ہندوستان کو اڈیلیڈ میں برابری عطا کی اور تین میچس کی سیریز میں 1-1 سے مساوی ہے۔ ہندوستانی ٹیم تقریباً ایک دہے سے دھونی کی مقابلہ اپنی ٹیم کے حق میں کرنے کی صلاحیت سے مستفید ہوتی آرہی ہے۔