کیپ ٹاؤن۔ خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک کی شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد، ہندوستان کو جمعرات کو یہاں پہلے سیمی فائنل میں کٹر حریفآسٹریلیا کے خلاف اپنے کھیل کو زبردست طور پر بہتر بنانا ہوگا ۔ہندوستان جو پچھلے پانچ سالوں میں سرفہرست ٹیموں میں شامل ہے لیکن کوئی بڑی ٹرافی جیتنے سے قاصر ہے، اس نے متوقع طور پر ایک اورآئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ تاہم وہ ماضی میں خاص طور پر انگلینڈ یا آسٹریلیا کے خلاف ناک آؤٹ میچ میں خودکو تباہ کرنے کے ذمہ دار رہے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی ٹیم بہتر مظاہروں کیلئے پرعزم ہے۔ ہندوستان کیلئے اوپنر اسمرتی مندھانا کا فام ، کپتان ہرمن پریت کور کی مڈل آرڈر میں موجودگی ، ریچا گھوش کی آخری اوور میں بڑے شارٹس کھیلنے کی صلاحیت اور رینوکا کی سوئنگ اس مقابلے میں اہم ہوگی۔اس مقابلے میںہندوستانی ٹیم کے علاوہ کپتان ہرمن پر بھی شدید دباؤ ہوگا کیونکہ وہ رواں ٹورنمنٹ میں کوئی قابل ذکر مظاہرہ نہیں کرپائی ہیں۔نیز ٹیم کو گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہی شکست ہوئی تھی ۔