ہندوستان تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح‘نیوزی لینڈ کو شکست

,

   

دبئی : ہندوستان نے چمپئینز ٹرافی کے فائنل مقابلہ میں نیوزی لینڈ ک 4وکٹوں سے شکست دیکر تیسری مرتبہ چیمپینز ٹرافی کا فاتح بن گیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںکھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔اوپنر وِل ینگ کی پہلی وکٹ 57 رنز پر گری جبکہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نے کین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔جیت کیلئے252رن کے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئیٹیم انڈیا کا آغاز مستحکم رہا اور اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے 105 رنز کی شراکت قائم کی،شبمن گل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ویرات کوہلی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاردک پانڈیا نے 18 اور اکشر پٹیل نے 29 رنز بنائے، شریاس آئیر نے 48 رنز بنائے۔ کے ایل راہول 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔روہت شرما شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا ہے۔ اس سے قبل 2002 میں ہندوستان ‘سری لنکا کے ساتھ مشترکہ چیمپئن تھا جب کہ 2013 میں اس نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ آج ہندوستان اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل تھے۔ 25 سال قبل نیروبی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ وزیراعظم مودی سمیت مختلف قائدین نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی۔