ہندوستان جلد سب سے بڑا ملک ہوجائے گا ، جس کے ہر گھر میں ٹی وی سیٹ ہوگا : جاؤڈیکر

   

Ferty9 Clinic

سرینگر ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی اطلاعات و نشریات وزیر پرکاش جاویڈکر نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے جہاں پر ہر گھر میں ٹی وی سیٹ موجود ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں فی الوقت 25 کروڑ گھر ہیں جس میں 18 کروڑ ٹی وی سیٹ موجود ہیں اور سات کروڑ مکان ایسے ہیں جس میں ٹی وی سیٹ موجود نہیں ہیں ۔ آج وہ کشمیر میں دوردرشن سٹیلائٹ چیانل کا افتتاح کرتے ہوئے ڈش ٹی وی سیٹ باکس مفت تقسیم کررہے تھے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈی ڈی کا شہر ڈوگری زبان میں نیوز بلیٹن کا آغاز کیا جو روزآنہ شام میں اپنی نشریات پیش کرے گا ۔ ابھی سیٹ باکس کی مفت تقسیم کی جارہی ہے اور عوام جیسے ہی مالی طور پر مستحکم ہوجائیں گے وہ ٹی وی سیٹ ضرور خریدیں گے ۔ جاویڈکر نے کہا کہ 1970 کی ابتداء میں صرف دور درشن ہی واحد اپنی نشریات کا آغاز کیا تھا لیکن 1990 تک اس میں بڑی وسعت ہوئی اور کئی نئے چیانلس کا آغاز کیا گیا اور فی الوقت ہندوستان میں 700 ٹی وی چیانلز زیر دوراں ہیں اور اس میں اضافہ کی بڑی وجہ کیبل ٹی وی کا آغاز ہے ۔۔